وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں مسلح جتھے تیار ہو رہے ہیں ، رائیونڈ مارچ ہر صورت کرینگے‘ نعیم الحق

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہر صورت کامیابی سے مکمل کریں گے ،(ن) لیگ سے کرپشن کا حساب ہر صورت لیکر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے نواز لیگ کی ڈنڈا بردار فورس پر رد عمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گر مسلح جتھے تیار ہو رہے ہیں تاہم یہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورس نواز شریف کے گلے کا طوق بنیں گی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کی سرپرستی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ رائیونڈ مارچ پر پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،پی ٹی آئی پہلے بھی (ن)لیگ کے گلوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے ، نواز لیگ کی پنجاب میں اشتعال انگیزی کو کوشش قابل مذمنت ہے ۔

متعلقہ عنوان :