Live Updates

پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست پر سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں مقامی شہری عاطف ستار کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اورمسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کا اندیشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ سماعت کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ اسی نوعیت کی ایک درخواست کی سماعت پہلے ہی کررہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات