اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:31

اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اورنج ٹرین مںصوبے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے تاریخی مقامات کے نزدیک اورنج لائن منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔