چیئر مین پی سی بی شہریارخان کا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:27

چیئر مین پی سی بی شہریارخان کا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 ستمبر۔2016ء ) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دل کے آپریشن کے بعد صحت خراب ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی بطور چیئرمین کام کرتے رہیں گے اور مستقل قریب میں بڑی تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انگلینڈ میں موجود شہریار خان گزشتہ ہفتے دل کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جہاں طبی معائنے کے بعد ان کی شریانیں بند ہونے کی تصدیق ہوئی اور لندن کے رائل برومپٹن ہسپتال میں ان کے وال تبدیل کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد آج انہیں لندن میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے ۔