رحیم یارخان:جعلی پیرکا مبینہ تشدد،7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

جعلی پیر’جن‘نکالنے کے بہانے 3دن تک بچی پرتشدد کرتا رہا،مسلسل تشدد کے باعث بچی دم توڑ گئی۔اہل علاقہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:20

رحیم یارخان:جعلی پیرکا مبینہ تشدد،7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

رحیم یار خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں جعلی پیر کے مبینہ تشدد سے 7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی،جعلی پیر جن نکالنے کے بہانے 3دن تک بچی پرتشدد کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی گاؤں میں 7سالہ بچی کی بیماری کو جعلی پیر نے جن کا سایہ کہتے ہوئے بچی پر تشدد شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ پیر مسلسل تین روز تک ہماری بچی پر تشدد کرتا رہا۔

تشدد کو برداشت نہ کرتے ہوئے بچی دم توڑ گئی۔جبکہ جعلی پیر نے اہل علاقہ کو بتایا کہ بچی پر اثرانداز ہونیوالا ’جن‘بہت طاقتور تھا۔جس کو قابو کرنے کی بہت کوشش کی ۔بچی ’جن‘کی طاقت کو برداشت نہیں کرسکی۔جس کے باعث دم توڑ گئی۔اہل علاقہ نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :