ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپر 48سنگل،20ڈویژن اور 31خصوصی بنچز تشکیل

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر 48سنگل،20ڈویژن اور 31خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔ عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 12ڈویڑن اور 32سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم مقدمات کے علاوہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے 23خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویڑن، 4 سنگل بنچ، ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 8سنگل اور4 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ۔ ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ،فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کے لئے 8خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2ڈویڑن اور 4سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔