عمان:گم شدہ عمانی تیراک کی لاش ساحلی علاقے سے مل گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:50

عمان:گم شدہ عمانی تیراک کی لاش ساحلی علاقے سے مل گئی

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): بدھ کے روز عمانی سمندر میں کھو جانے والے تین تیراکوں میں سے دو کو بچالیا گیا۔جبکہ ایک عمانی شہری کی لاش آج صبح سمند ر سے مل گئی۔ گزشتہ بدھ کو دو افراد کو الصوائع کے ساحلی علاقے سے بچایا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیموں نے تینوں افراد کے گم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی تلاش شروع کر دی ۔ ریسکیو ٹیموں نے کم روشنی کے باعث تلاش ختم کر دی تھی۔گزشتہ روز تیسرے شخص کی لاش ساحلی علاقے سے مل گئی ۔ واضع رہے کہ تینوں عمانی شہری ہیں ۔عید کے دنوں میں سیاحت اور تیراکی کی غرض سے الصوائع کے علاقے میں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگئے تھے۔