خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی

وزیراعلیٰ سندھ نے کل حوصلہ دکھایا اور جرات سے کام لیا،22اگست کے اصل مقدمے میں نامزد نہیں تھا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:44

خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار نے اشتعال انگیز تقریر کیس سمیت تین مقدمات عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔خواجہ اظہار کی رہائی کی تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری رپورٹ پیش کی۔

جس میں کہا گیا کہ خواجہ اظہار کو شواہد نہ ہونے کی بنا پر رہا کیا گیا۔عدالت نے ضابطہ فوجداری497کے تحت حتمی رپورٹ14روز میں‌طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے بعد خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22اگست کے اصل مقدمے میں نامزد نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کل حوصلہ دکھایا اور جرات سے کام لیا۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کو گزشتہ روز اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا۔تاہم آج خواجہ اظہار نے عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔معطل ایس ایس ملیر راؤ انوار کے مطابق خواجہ اظہار پر 30سے زائد مقدمات درج ہیں۔