سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے نیوی بھرپورکردار ادا کرے گی کیونکہ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے بہت ضروری ہے ‘چین کے تعاون سے پاکستان میں جہازسازی دیرینہ دوستی کی عملی مثال ہے‘فاسٹ اٹیک تھری کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی قوت میں اضافہ ہوگا

نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کافاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے نیوی بھرپورکردار ادا کرے گی کیونکہ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے بہت ضروری ہے ‘چین کے تعاون سے پاکستان میں جہازسازی دیرینہ دوستی کی عملی مثال ہے‘فاسٹ اٹیک تھری کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

وہ ہفتہ کو یہاں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ کراچی نیول شپ یارڈ میں جدید آلات سے آراستہ فاسٹ اٹیک کرافٹ بحری بیڑے کو پاک نیوی میں شامل کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سمیت چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔چین کے تعاون سے بنایا جانے والا فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کا افتتاح نیول چیف نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے ریڈاروں کی زد میں نہ آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے نیوی بھرپورکردار ادا کرے گی کیونکہ محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے بہت ضروری ہے اس موقع پر انہوں نے چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں جہازسازی دیرینہ دوستی کی عملی مثال ہے.فاسٹ اٹیک تھری کی بحری بیڑے میں شمولیت سے نیوی کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :