اشتعال انگیز تقریر کیس،عدالت نے سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کر دی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریر کرنے کے متعلق مقدمات کی سماعت 15اکتوبرتک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی چھٹیوں پرجانے کے باعث متحدہ قائد اوردیگرملزمان کے خلاف اشتعال انگیزتقاریراورسہولت کاری کے الزام میں درج 26مقدمات کی سماعت 15اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔