Live Updates

تحریک انصاف کا دھمکیاں دینے والے وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دھمکیاں دینے والے وزراء اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر قائدین اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے والے نواز لیگ کے وزراء اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلے وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف درخواست دائر کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی ذمہ داری لگا ئی ہے کہ وہ فیصل آباد میں جا کر عابد شیر علی کیخلاف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :