قتل کیس:مقامی عدالت نے میاں بیوی پر فرد جرم عائد کر دی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) کراچی میں مقامی عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار میاں بیوی پرفردجرم عائد کردی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے کراچی میں قتل ہونے والی حلیمہ خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتارمیاں بیوی رضوان اورسونیاں پرفردجرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا عدالت نے گواہان کویکم اکتوبرکوطلب کرلیا ہے گرفتارملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے 5مئی 2016ء کوکلفٹن دہلی کالونی میں حلیمہ نامی خاتون کوقتل کرکے اس کے 4سالہ بیٹے کوایدھی سینٹرچھوڑدیاتھا۔

متعلقہ عنوان :