کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں مہینے کے 15 دنوں کے اندر قتل اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلزکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے مجرمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں مہینے کے 15 دنوں کے اندر قتل اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلزکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے مجرمان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران 221 اشتہاری مجرمان کو دھر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے رواں مہینے کے دوران 15دنوں کے اندر سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی، قتل، قدام قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران 221 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے انہیں جیل منتقل کر دیئے ہیں ۔پشاور پولیس حکام نے ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔