ابو ظہبی:تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:32

ابو ظہبی:تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): ایک اندازے کے مطابق ابو ظہبی کی سڑکوں پر دوسری سہہ ماہی میں ٹریفک حآدثات کی وجہ سے متعدد افرادہ لقمہ اجل بنے ۔ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے مطابق اوور سپڈنگ کے باعث 66 بڑے حادثا ت ہوئے جس سے 14افراد شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

برگیڈیئر محمد خلیفہ الخلیل کے مطابق زیادہ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز گاڑی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں حادثات ہوتے ۔

انہوں نے کہا کے ڈرائیوروں کو چاہیئے کے وہ حکومت کی طرف سے متعین کردہ سپیڈ پر ہی گاڑی چلائیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کے ٹریفک حادثات ملک کے بارے میں منفی رجحان کو جنم دے رہے ہیں اوراسکے علاوہ ملک کی اقتصادی، معاشی، سماجی، اور ماحول پر بھی ان حادثات کا برا اثر پڑ رھاہے۔