کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت آپس میں بات کریں۔امریکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:26

کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت آپس میں بات کریں۔امریکا

واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) وامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت آپس میں بات کریں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان اور بھارت دوطرفہ طور پر مسئلے کاحل نکالیں۔

(جاری ہے)

جان کربی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہو گا۔جان کربی کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات پر نظر ہے۔ پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، ان کے غیر قانونی دفاتر کی بندش اور انہیں گرائے جانے سے آگاہ ہیں۔ تاہم اس معاملے پر حکومت پاکستان سے بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :