پاک چین دوستی ملک کی ترقی کا زینہ ، جو دشمنوں کو کسی آنکھ سے نہیں بھا رہا ہے‘ مشیر وزیر اعلیٰ رانا محمد ارشد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد کی اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار لوگوں کی کثیر تعداد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اورحجاج کرام نے ملک کی ترقی اورددشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے اورملک کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین ا ور ا فوا ج پاکستان ہر محاذ پر ملک و قوم کی جس انداز میں ترجمانی اور دفاع کر رہے ہیں وہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ان کے دور میں کشمیر ایشو کو د نیا بھر میں اجاگر کیا گیااور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لایا گیا جس کی بنا پر بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و قت کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی میں کسی بھی سطح پررکاوٹ کھڑی نہ ہونے دیں۔

بھار ت اور دیگر پاکستان ترقی مخالف ممالک کی کسی بھی چال کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ملک کی ترقی کا زینہ ہے جو دشمنوں کو کسی آنکھ سے نہیں بھا رہا ہے مگر ہمارے مخالفین دشمنوں کی زبان کو اپنا کر اپنی انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں۔ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاک چین دوستی کے ذریعے ملک میں ہونے والی ترقی سے ہماراپاکستان دنیا بھر میں کس بلندی پر جائے گا آج ا گر ہم قرضہ لینے والے ممالک میں شامل ہیں تو کل قرضہ دینے والے ممالک میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ترقی کی رفتار کو تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے جس کے ثمرات جلدسامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :