تعلیمی بورڈ ملتان:پری میڈیکل امتحان میں طالبہ اقصیٰ کی1048نمبروں‌ کیساتھ پہلی پوزیشن

طالبہ اقصیٰ کےوالد صادق حسین پھول فروش جبکہ والدہ سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہیں،پڑھ لکھ کراپنے والدین کا سہارا بنوں گی۔پوزیشن ہولڈرطالبہ اقصیٰ کا عزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:08

تعلیمی بورڈ ملتان:پری میڈیکل امتحان میں طالبہ اقصیٰ کی1048نمبروں‌ کیساتھ ..

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے پری میڈیکل امتحانات 2016کےنتائج کااعلان کردیا ہے،امتحان میں پنجاب کالج بوریوالا کی طالبہ اقصیٰ نے1048نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام پری میڈیکل امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ اقصیٰ کےوالد صادق حسین پھول فروش ہیں۔

جبکہ اقصیٰ کی والدہ سلائی کڑھائی کا کام کرکےاپنے شوہرکا ہاتھ بٹاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اقصیٰ کا تعلق بوریوالا کے ایک غریب خاندان سے ہے۔اقصیٰ شہرکے مرکزی قبرستان میں پھولوں کا ٹھیلہ لگانے والے صادق حسین کی بیٹی ہے۔ اقصیٰ کے والدین کا اپنا ذاتی مکان نہیں اور وہ ایک کچی آبادی میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ پوزیشن ہولڈرطالبہ اقصیٰ نے امتحان میں اپنی نمایاں کامیابی کو اپنے والدین کے نام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنےوالدین پرفخرہے۔جنہوں نے مجھے پڑھانے کیلئے دن رات محنت کی۔انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ پڑھ لکھ کراپنے والدین کا سہارا بنوں گی۔

متعلقہ عنوان :