قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین باؤلر سعید اجمل کی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے دستک

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:03

قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین باؤلر سعید اجمل کی قومی ٹیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کے اچھے دن واپس آنے لگے ، قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آف سپنر نے صرف 11 کی اوسط سے 20 شکار کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کا 8سالہ تجربہ رکھنے والے سعید اجمل نے قومی ٹونٹی ٹونٹی کپ میں ایک بار پھر اپنی اہمیت ظاہر کردی، انھوں نے 11کی اوسط اور 6.28رنز فی اوور کے عوض 20شکار کیے ، اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، تجربہ کار آف سپنر نے ایونٹ میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے ایک بار پھر قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دیدی ہے ۔