عمان: 80غیر ملکی ورکروں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی،عید الاضحی بھی پریشانی کی حالت میں گزری

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:00

عمان: 80غیر ملکی ورکروں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی،عید ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): عمان میں ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے 80ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کا انتظار ہے ۔نجی کمپنی کے ملازمین کی طرح عمان میں سینکڑوں غیر ملکی ملازمین کی عید پریشانی کی حالت میں ہی گزری ہے ۔

(جاری ہے)

عمان میں کام کرنے والی متعدد کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں کے گرنے سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث نئے منصوبے شروع کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں غیر ملکی ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ جیفنین کیمپ کے 80ورکرز بھی ان میں سے ایک ہیں۔ مسقط میں الخوض میں 25ورکرو، سوادی میں درجنوں غیر ملکی ورکروں کو بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہے ۔