راجن پور سے نشتر ہسپتال ملتان لائی گئی 35سالہ خاتون میں کانگو وائرس پازٹیو رپورٹ آ گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:51

ملتان ۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) راجن پور سے نشتر ہسپتال ملتان لائی گئی 35سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی پازٹیو رپورٹ آ گئی ۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق راجن پور سے 35سالہ نسیم بی بی کو چند روز قبل بیماری کی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا تھا جہاں اس کے ٹیسٹ ہوئے 35سالہ نسیم بی بی کو کانگو وائرس کا شبہ تھا جس پر اس کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوائے گئے لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ میں نسیم بی بی میں کانگو وائرس پازٹیو پایا گیا اس کا علاج کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :