فلوریڈا:امریکی شہری کی پینٹ کی جیب میں گیلکسی نوٹ 7کی بیٹری پھٹ گئی۔۔۔ عدالت میں بھاری ہرجانے کا مقدمہ دائر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:38

فلوریڈا:امریکی شہری کی پینٹ کی جیب میں گیلکسی نوٹ 7کی بیٹری پھٹ گئی۔۔۔ ..

فلو ریڈا :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): امریکی ریاست فلوریڈ ا میں سام سنگ کمپنی کے نوٹ سیون کی بیٹری پھٹنے کے پہلے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہری جوناتھن سٹروبل کی جینز کی پینٹ کی اگلی جیب میں رکھا نوٹ سیون اچانک جل گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی جلد جھلس گئی ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق جوناتھن دوسری ڈگری جلا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ گلیکسی نوٹ کو جلنے کے بعد پینٹ سے نکالتے ہوئے جو ناتھن کا بائیاں انگھوٹھا بھی جل گیا۔ جوناتھن نے عدالت میں میڈیکل ، حادثے سے ہونے والے درد،ناقابلِ تلافی نقصان اور ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاہے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ سامسنگ کے نئے فون نوٹ 7 کو دنیا بھر سے واپس منگوا لیا گیا ہے، اور سامسنگ نے اپنے صارفین کو بولا ہے کہ یہ فون خطرناک ہے، اور اسے کسی صورت بھی استعمال نہ کریں. اسکے باوجود لاکھوں لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں، جو انکی زندگی کیلئے خطرہ ہے.