اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگا ‘خواجہ اظہار الحسن

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:25

اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگا ‘خواجہ اظہار الحسن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے ‘وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راوٴ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ راوٴ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا ‘انہیں جرم بتانے کے بجائے کہا گیا کہ تم لوگوں نے جائیدادیں بنا لی ہیں اور ارب پتی ہوگئے ہو، انہیں آخر تک یہ نہیں بتایا کہ کس الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم جس گاڑی میں انہیں لے جایا گیا اس کے وائر لیس پر کسی کو مسلسل ان کی گرفتاری اور جرم سے متعلق آگاہ کیا جارہا تھا، راوٴ انوار انہیں ٹارگٹ کلرز کا سربراہ اور معلوم نہیں کون کون سے جرائم کا ذکر بتارہے تھے۔

راوٴ انوار کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق خواجہ اظہار نے کہا کہ وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راوٴ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے، ان کے پاس اسمبلی کا پلیٹ فارم ہے ‘وہ اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گا۔

متعلقہ عنوان :