لاہور ،نارووال ،سیالکوٹ اور وزیر آباد سیکشنوں پر کل آزادی ٹرین چلے گی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:23

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر لاہور ،نارووال ،سیالکوٹ اور وزیر آباد سیکشنوں پر (اتوار )کو آزادی ٹرین چلے گی جومختلف سٹیشنوں پر ایک ایک گھنٹہ کیلئے کھڑی ہوگی ۔آزادی ٹرین میں پاکستان کی آزادی کے حوالہ سے تصاویرا ورفوٹیج جبکہ تمام صوبوں کے کلچرزڈیزائن کیئے گئے ہیں اس میں شہداء کی تصاویر اور اقتصادی راہداری کے حوالہ سے مفید معلومات موجودہیں ۔

(جاری ہے)

سپیشل ٹرین آزادی کامقصدطلباء وطالبات شہریوں اورسول سوسائٹی کو معلومات فراہم کرناہے ۔آزادی ٹرین آج اتوار صبح ساڑھے سات بجے نارووال سے روانہ ہوگی ۔ساڑھے آٹھ بجے بدوملہی پہنچے گی اورساڑھے دس بجے نارنگ منڈی آئے گی ْ۔نارنگ منڈی میں بزنس کمیونٹی سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اورعام شہر ی بھی وزٹ کریں گے ڈیلی پسنجرایسوسی ایشن ریلوے پاکستان کے مرکزی چیئرمین حافظ عبدالقیوم نے ریلوے کے اس اقدام کوسراہاہے اورکہاہے کہ اس سے سیرحاصل معلومات حاصل ہونگی کتابوں کے علاوہ دیکھتی آنکھوں سے طلباء وطالبات کی معلومات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اوریہ ریلوے کامستحسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :