رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن)نے ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:12

رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن)نے ڈنڈا بردار فورس تیار ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء):رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن)نے ڈنڈا بردار فورس تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق رائیونڈ مارچ کے دوران ڈنڈا بردار فورس قائدین کے گھروں کا دفاع بھی کرے گی۔جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء کی حفاظت بھی کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈنڈا بردار فور س میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان شامل کیے جائینگے۔یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن)کی یہ فورس رائیونڈ مارچ کے راستوں میں تعینات کی جائیگی۔یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی رائیونڈ مارچ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اگر کسی نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء کا رخ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔