یو اے ای میں ویسٹ انڈیز پلیئر کی سخت ترین گرمی میں پریکٹس

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:01

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سیریز کھیلنے سے پہلے ویسٹ انڈیز پلیئر کی یو اے ای میں آئی سی سی اکیڈمی میں سخت ترین پریکٹس ، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے کام کیا، اس دوران شدید گرمی بھی کیریبیئن کرکٹرز کے حوصلے پست نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

کوچنگ اسٹاف اسکواڈ میں شامل کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے مفید مشورے دیتا رہا، آج اتوار کو بھی مہمان کرکٹرز ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے، قومی ٹیم کے یو اے میں پہنچنے کے بعد پیر کو دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن شیڈول کیے گئے ہیں، کیریبیئنز سہ پہر کو لہو گرمائیں گے، بعد ازاں کوچ یا کپتان کی پریس کانفرنس ہوگی دونوں ٹیمو ں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 23ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔