چینی گروپ نے انگلش پریمیئر لیگ کے کلب کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) ایک چینی سرمایہ کار گروپ نے انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم ویسٹ بروم وچ البائن کی اپنی خریداری مکمل کرلی ہے،اس کا اعلان کلب نے گذشتہ روز کیا ہے،کلب کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے ” ویسٹ بروم وچ البائن فٹبال کلب اس امر کی تصدیق کرتی ہے کہ اگست 2016میں اعلان کیے جانے والے کنٹرول کی تبدیلی کو مکمل کرلیا بیان میں کہا گیا ہے کہ جیری مائی پیس بیسٹ بروم وچ الپائن ہولڈنگز لمیٹڈ جس کے کلب کے پیرنٹ ادارے کے تقریباً 88فیصد حصص کی ملکیت ہے یون پی گوگائی شنگھائی سپورٹس لمیٹڈ جوکہ لائی گولانگ کے زیر کنٹرول کمپنی ہے کے فروخت پررضا مند ہوگئے ہیں لائی نے کہا کہ میں خریداری کا عمل ہونے پر خوش ہوں ۔