سیشن جج نے قیدی ماؤں کے ساتھ بند بچوں کو ایس او ایس ویلیج بھجوانے کا حکم دے دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے جیلوں میں قید ماؤں کے ساتھ بند بچوں کو اچھا شہری بنانے اوربہتر تعلیم دلوانے کے لئے انہیں ایس او ایس ویلیج بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،بچے ہفتے میں اپنی والدہ سے دو بار مل سکیں گے۔

(جاری ہے)

فاضل جج کے علم میں جیلوں کے دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ جیلوں میں جوخواتین مختلف مقدمات میں قید ہیں اور چھوٹے بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے بھی ماں کے ساتھ ہی بند ہیں ،ایسے بچوں کو جیل سے دور کیا جائے تاکہ ان کو جرائم پیشہ افراد کی صوبت سے دور نکال کر تعلیم دلوائی جائے اوریہ بچے معاشرے میں اچھے شہری کی طرح رہ سکے، اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سیشن جج نے جیل سپرٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے بچے جو سکول جا سکتے ہیں کو فوری ایس او ایس ویلیج منتقل کردیا جائے جہاں یہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں،سیشن جج کے ان احکامات کی روشنی میں چار بچوں کو گزشتہ روزایس او ایس فیروز پورروڈ پرمنتقل کردیا گیا ہے تاہم بچے ہفتے میں اپنی والدہ سے دو بار مل سکیں گے اور ان خواتین ( ماؤں)کو جیل سے ملاقات کے لئے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :