پاک چین اقتصادی راہ داری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، ایڈمرل ذکاء اللہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی ، پاک چین دوستی لازوال اور بے مثال ہے ، کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے کام جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ اٹیک کرافٹ بیڑہ پاک بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کی شمولیت سے بحری دفاع میں اضافہ ہو گا ، بحری جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف اہم قدم ہے ، محفوظ سمندری حدود پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے لازم ہے اور اقتصادی راہداری ملکی معیشت میں نیا موڑ ثابت ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کراچی شپ یارڈ میں تیار کی گئی ہے،تقریب کراچی شپ یارڈ میں ہوئی۔ بحری بیڑہ چین کے تعاون سے دو سال میں تیار کیا گیا جسے آج پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بیڑہ دشمن کے ریڈار میں آئے بغیر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس ہے۔فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ پاکستان نیوی کی تیسری بوٹ ہے۔ بحری بیڑے کی لانچنگ تقریب میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔۔

متعلقہ عنوان :