راس الخیمہ:یورپ جانے کیلئے بنک کے کاغذات میں ردو بدل کرنے پرپانچ شہریوں کی عدالت میں پیشی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:23

راس الخیمہ:یورپ جانے کیلئے بنک کے کاغذات میں ردو بدل کرنے پرپانچ شہریوں ..

راس الخیمہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): راس الخیمہ کی مقامی عدالت میں پانچ افراد کو جعلی کاغذات کی مدد سے بیرون ملک جانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تین شہریوں نے یورپ جانے کے لئے بنائی جانے والی بنک اسٹیٹمنٹ میں ردو بدل کیا تھا۔اور ان کی مدد متعلقہ ایجنسی کے دو ملازمین نے کی تھی۔

(جاری ہے)

ایجنسی کے ملازمین نے عدالت کو بتایا کے مذکورہ اسٹیٹمنٹس انہوں نے کسی بھی سرکاری محکمے کے لئے نہیں بنائی تھیں، بلکہ یہ تینوں شہریوں کے کہنے پر تیار کی گئی تھیں۔

جبکہ ایک شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کو نہیں پتہ کے بنک اکاونٹ کے کاغذات جعلی لگائے گئے ہیں۔ اس نے تو ایجنسی کے ملازمین کے کہنے پر اپنے خاندان کے لئے یورپی ملک کا ویزے کے لئے اپلائی کی تھا۔اور اس کے اس کام کے لئے اس نے ایجینسی کو تقریباََ 5,000درہم فراہم کئے تھے۔ اس نے موقف اختیار کیا کے ان کو ایجنسی کے طریقہ کار بالکل علم نہیں تھا۔