کراچی: کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر گرانے کا فیصلہ،لسٹیں تیار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) سیکورٹی اداروں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر کی طرح کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لیاری، یوسف گوٹھ ،ملیر، پراناگولیمار اور دیگر علاقوں میں واقع دفاتر کی معلومات اکھٹی کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر مسمار کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ دفاتر غیر قانونی، سرکاری اراضی اور قبضے کی زمینوں پر بنائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ مختلف علاقوں کا سروے بھی مکمل کیاگیا ہے۔ان علاقوں میں لیاری، الفلاح روڈ، سنگولین، سربازی محلہ، سید آباد، علی محمد محلہ، یوسف گوٹھ، ملیر، پرانا گولیمار، مواچھ گوٹھ، گلبہار، الیاس گوٹھ اور شرافی گوٹھ شامل ہیں۔کالعدم امن کمیٹی کے تمام دفاتر کی باقاعدہ لسٹیں تیار کرکے افسران کو روانہ کردی گئی ہیں۔ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کے دور میں کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر بنائے گئے تھے جو غیر قانونی، سرکاری اراضی اور قبضے کی زمینوں پر بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :