مہمند ایجنسی: مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:22

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) مہمند ایجنسی کے علاقے بٹہ مینا میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

خود کش دھماکے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں گزشتہ روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت سیکڑوں نمازیوں پر آگری جس کے نتیجے میں 29 نماز ی شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ہر طر ف آہوبکا تھی ، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا رہا، زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :