نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم تشویش کا باعث ہیں‘بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے‘بھارت مقبوضہ کشمیرسے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے‘اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے اپنا مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے

اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس کمیشن میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ کا بیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:13

نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم تشویش کا باعث ہیں‘بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس کمیشن میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم تشویش کا باعث ہیں‘بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے‘بھارت مقبوضہ کشمیرسے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے‘اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے اپنا مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے بیان میں تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم تشویش کا باعث ہیں۔انھوں نے کہاکہ بھارت جان بوجھ کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے اپنا مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے۔تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ رپورٹ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ثبوت موجود ہیں، لہذاعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سفاکیت کا فوری نوٹس لے۔تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کی غیر جابندارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیرسے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔