ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کردی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:40

ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کردی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) شاہینوں سے مقابلے کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپئن ٹیم نے تین گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے اکیڈمی میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی ۔ نئے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی چمپئن تو ہے ہی اب کا ٹارگٹ رینکنگ میں نمبر ون بننا ہے ۔

متعلقہ عنوان :