شارجہ:میونسپیلٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 33غیر قانونی خوانچہ فروش گرفتار کر لیے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:27

شارجہ:میونسپیلٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 33غیر قانونی خوانچہ فروش گرفتار ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): شارجہ میونسپیلٹی حکام اور شارجہ پولیس نے مشترک طور پر مختلف علاقوں میں غیر قانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی میں 33افراد گرفتار کر لیئے ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے السجاء انڈسٹریل ایریا سے غیر قانونی مارکیٹ میں خوانچہ فروشی کے ذریعے اشیاء بیچنے والوں کو حراست میں لے لیا۔ الشمیل پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے کاروائی کا آغاز صبح 6:30پر کیا۔ میونسیپیلٹی حکام نے مختلف مساجد کے سامنے خوانچہ فروشی کرنے والے متعدد غیر قانونی افراد کو بھی گرفتار کیاہے ۔ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ سکیورٹی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی.