ایرانی جوہری پرزوں کی تفصیلات دے، یورپی یونین کا مطالبہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:27

ایرانی جوہری پرزوں کی تفصیلات دے، یورپی یونین کا مطالبہ

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء ) یورپی یونین نیایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پرزوں کی تفصیلات فراہم کرے جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران حکومت جوہری ڈیل کے تحت ایسی تمام معلومات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مہیا کرے۔ بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یہ مطالبہ اگلے ہفتے بین الاقوامی جوپری توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران نے رواں برس جون میں سینٹری فیوجز میں استعمال ہونے والی روٹر ٹیوبز کی تیاری پر کام شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :