سعودی شہر شرورہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:58

سعودی شہر شرورہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) سعودی عرب کے شہر شرورہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شرورہ میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی اس سے پہلے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچتیں اس سے قبل ہی جھلس کر تین بچے جاں بحق ہوچکے تھے۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا تاہم عمارت میں موجود سارا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

متعلقہ عنوان :