ہیلری کلنٹن نے دوبارہ انتخابی مہم کاآغاز کردیا

امریکا تمام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آخری دم تک کارروائی کرے گا ٗ خطاب

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا تمام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آخری دم تک کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہان کی بیماری کا علم صرف سینئرز اور چند لوگوں کو تھا۔ شام میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اْنہوں نے کہاکہ معاہدے کی پاسداری کا انحصار روس پر ہے۔اْنہوں نے کہاکہ وہ سانحہ نائن الیون کی یادگاری تقریب میں شرکت کرنا چاہتی تھی، تاہم طبعیت میں ناسازی کے باعث وہ ایسا نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :