ایڈورڈ سنوڈن نے خود پر کی جا نے والی امر یکی تنقید کو مسترد کر دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:14

نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) ایڈورڈ سنوڈن نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے خود پر کی جانے والی شدید تنقید مسترد کر دی ہے۔کمیٹی نے سنوڈن کے ’افشاگر‘ ہونے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محض ایک ناراض ملازم تھے جن کے عمل سے امریکہ کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا۔غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق اس سے ایک روز قبل امریکہ میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں صدر اوباما سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سنوڈن کو معاف کر دیں۔

(جاری ہے)

تاہم وائٹ ہاؤس نے کسی قسم کی صدارتی معافی کا امکان رد کر دیا ہے۔انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ، جس کی تیاری پر دو برس صرف ہوئے، ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب سنوڈن کی زندگی پر مبنی فلم ’سنوڈن‘ نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اولیور سٹون ہیں۔سنوڈن نے کئی ٹویٹس میں رپورٹ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے: ’یہ رپورٹ اتنے بے ڈ ھنگیطریقے سے مسخ شدہ کی گئی ہے کہ اگر وہ اس قدر بدنیتی پر مبنی نہ ہوتی تو اسے مزاحیہ سمجھا جا سکتا تھا۔‘امریکہ میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں صدر اوباما سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سنوڈن کو معاف کر دیں

متعلقہ عنوان :