یورپی یونین ’نازک صورتحال سے دو چار ہے، جر من چا نسلر

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:09

براتسلاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین ’نازک صورتحال‘ سے دو چار ہے۔ یہ بات انہوں نے براتسلاوا میں ہونے والی یورپی یونین کے رہنماؤں کی سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچنے پر کہی۔

(جاری ہے)

میرکل نے جمعہ کو میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ صورتحال کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ میرکل کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کو داخلی اور خارجہ سکیورٹی کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں بہتری لانا ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر کام کرنا ہو گا۔ برطانیہ کو چھوڑ کر یورپی یونین کے بقیہ 27 ممالک کے رہنما اس سمٹ میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :