چین ،قتل کے مقدمہ میں غفلت برتنے پر 6پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنا دی گئیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 21:58

لان جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) چین کے شمال مغربی صوبہ گانچھو میں 6پولیس اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر سزائیں سنا دی گئیں،چینی خبر رساں ادارے شہنوا کے مطابق 6پولیس اہلکار کافی عرصہ سے ایک خاتون کی خودکشی کے کیس کے مقدمہ کی تفتیش میں مصروف تھے،خاتون نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے چار بچوں کو قتل کیا تھا،28یانگ گیلان نے تین سے چھ سال کی عمر کے اپنے ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی،جسکے بعد خاتون کے شوہر نے بھی اس سانحہ کے آٹھ روز بعد زہر پی کر خودکشی کرلی،اس مقدمہ کی تفتیش میں پولیس اہلکاروں کی نا تجربہ کاری کا پول کھول دیا اور یہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے انجام دینے میں ناکام رہے،مقامی حکومت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دیگر چار کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :