افغانستان میں جاری بدعنوانی کی وجہ سے امریکی امداد خطرے میں پڑسکتی ہے،امریکی قانون ساز

جمعہ 16 ستمبر 2016 21:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء امریکی سنیٹرز نے وزارت خارجہ کو خبردار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر افغا نستان میں جا ری بد عنوا نی پر قا بو نہ پا یا گیا تو پھر ہر سال امریکہ کی طرف سے وہاں خرچ کئے جانے والے اربوں ڈالر روکے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق امر یکی سنیٹرز نے وزارت خا رجہ کے افسران سے افغانستان میں جاری بدعنوانی کے بارے میں سوال کئے اور کہا کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو افغا نستان کے لیئے امر یکی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے،ڈیموکریٹک سینٹر رابرٹ مینندویز نے کہا کہ جو کچھ وہاں ہورہاہے‘ اس کے باوجود امریکہ افغانوں کو مدد جاری رکھنے کے بارے میں کیا چاہتا ہے‘ مجھے نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی افغان پالیسی کی حمایت کرتے ہیں تاہم کہا کہ اگرکابل کی حکومت نے اس ضمن میں کوئی کارروائی نہ کی تو پھر ان کی رائے یکسر بدل جائے

متعلقہ عنوان :