یہو دی بستیا ں عا لمی قوا نین کی خلاف ورزی ہیں، اقوا م متحدہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 21:53

نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہودی بستیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور ان کا قبضہ ختم ہونا چاہیے، اسرائیل نے کئی دہائیوں سے جاری وسعت پسندانہ پالیسی کے تحت 5 لاکھ یہودی فلسطینی زمین پر بسا لیے ہیں اور یہ اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل نفی ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے اسرائیلی فلسطینی تنازع کے بارے میں جمعہ کو ایک اجلاس سے خظاب میں بان کی مون نے کہا کہ مجھے اسرائیلی وزیراعظم کے ایک حالیہ بیان پر پریشانی لاحق ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ جو لوگ یہودی بستیوں کی توسیع کے مخالف ہیں، وہ نسلی تطہیر کے حامی ہیں۔ یہ بیان بالکل ناقابل قبول اور اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ریاستی سرزمین پر مکانوں کی تعمیر کی پالیسی بالکل غیر قانونی ہے۔ انھوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حکمرانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان نامناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :