پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے اور عوام کو قریب لانے کیلئے پر عزم ہیں، ہم با صلاحیت نوجوانوں کو امریکی یو نیورسٹیوں میں میں مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کیلئے بھیجنا چاہتے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلیمی میدان میں مضبوط ترین تعلقات کا خواہاں ہے،پاک امریکہ نالج کاریڈور کی بدولت دوطرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر پروان چڑھایا جا سکتا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہالے کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے اور عوام کو قریب لانے کے لئے پر عزم ہیں، ہم با صلاحیت نوجوانوں کو امریکی یو نیورسٹیوں میں میں مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کے لئے بھیجنا چاہتے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلیمی میدان میں مضبوط ترین تعلقات کا خواہاں ہے،پاک امریکہ نالج کاریڈور کی بدولت دوطرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہالے کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں پاک امریکہ نالج کوریڈور، تعلیمی شعبے میں تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا دس ہزار پاکستانی نوجوانوں کو امریکی اعلی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کروانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلیمی میدان میں مضبوط ترین تعلقات کا خواہاں ہے۔

پاکستانی خواتین معاشرے کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔پاک امریکہ نالج کاریڈور کی بدولت دوطرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔