چین کی دوسری خلائی تجربہ گاہ ٹیان گونگ۔2خلاء میں بھیج دی گئی

مشن کنٹرول نے 20منٹ بعد مشن کی کامیابی کا اعلان کردیا خلائی تجربہ گاہ ابتدائی طور پر زمین سے قریباً 380کلومیٹر اوپر ایک مدار میں چکر لگائے گی

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:23

جائی یو چوآن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) چین کی ٹیان گونگ۔2خلائی تجربہ گاہ گذشتہ روز خلاء میں روانہ ہوگئی اس طرح اس کے انتہائی شاندار خلائی پروگرام جس میں رواں عشرے کے آوخر تک مریخ تک مشن بھیجنا اور 2020کے لگ بھگ اس کا اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنا شامل ہیں میں ایک اور سنگ میل قائم ہوگیا ہے،وسط خزاں کے مکمل چاند کے نیچے دھوئیں کے بادل میں ٹیان گونگ ۔

2بیجنگ کے وقت کے مطابق 10:04بجے رات لانگ مارچ۔2ft2راکٹ کی پشت پر شمال مغربی چین کے گوبی سہرا میں جائیو چوآن مصنوعی سیارہ چھوڑنے کے مرکز میں گھن گرج کے ساتھ فضاء میں بلند ہوا،لانگ مارچ۔2ft2دومرحلے کا مصنوعی سیارہ چھوڑنے کی ایک وہیکل ہے جو اپنے پہلے مرحلے کے دوران چار سٹریپ۔0nبوسٹرز استعمال کرتا ہے،قریباً 20منٹ بعد مشن کو کامیاب قرار دے دیا گیا،مشن کنٹرول سے جاری کیے جانے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیان گونگ۔

(جاری ہے)

2راکٹ سے الگ ہوگئی اور پرواز بھرنے کے پانچ سو 75سیکنڈ بعد پہلے سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئی،خلاء میں موجودگی کے دوران 8.6ٹن وزنی ٹیان گونگ۔2ابتدائی مدار میں تجربوں کیلئے قرعہ زمین سے 380کلومیٹر اوپر ایک مدار میں چکر کاٹے گی،اس کے بعد وہ قرعہ زمین کی سطح سے قریباً 393کلومیٹر اوپر قدرے بڑے مدار میں منتقل ہوجائے گی،بعدازاں انسان بردار خلائی جہاز شن ژو۔11تجربہ گاہ کے ساتھ شامل ہونے کیلئے 2خلاء نوردوں کو لے کر خلاء میں جائے گا،یہ دونوں خلاء نورد زمین پر واپس آنے سے قبل 30روز تک تجربہ گاہ میں کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :