اقوام متحدہ میں پناہ گزیں بحران پر میٹنگ کا اہتمام کریں گے،با راک اوباما

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما اگلے ہفتہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ عالمی پناہ گزیں بحران پر بحث کے لئے اقوام متحدہ میں ایک اجلاس میں شر کت کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ خانہ جنگی اور دہشت گردی سے مثاثرہ مختلف ممالک کے لاکھوں لوگ تشدد سے بچنے کے لئے پناہ گزینوں کے روپ میں دنیا کے الگ الگ ملکوں میں جاکر پناہ لے رہے ہیں۔