با ئیس لا پتہ بھا رتی شہر یوں کی دا عش میں شمو لیت کا انکشاف

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:21

با ئیس لا پتہ بھا رتی شہر یوں کی دا عش میں شمو لیت کا انکشاف

کیر الہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) بھارت کے 22 لاپتہ شہریوں کی جانب سے افغانستان جاکر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جمعہ کو غیر ملکی میڈ یا کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ لاپتہ بھارتی شہریوں نے رواں سال یکم جولائی کو داعش میں شمولیت اختیار کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ انکشاف گذشتہ ماہ نئی دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والی 29 سالہ خاتوں نے دوران تفتیش کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار خاتوں کے مطابق داعش میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں 13 مرد اور 6 خواتین جبکہ 3 بچے بھی شامل ہیں، مذکورہ افراد جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ کے مختلف اضلاع سے مئی اور جولائی میں لاپتہ ہوئے تھے۔ مذکورہ تفتیش سے منسلک نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے افراد ممبئی ایئر پورٹ کے ذریعے پہلے کویت، دبئی اور دیگر خلیجی ممالک گئے، جہاں سے انھوں نے براستہ ایران افغانستان کا سفر کیا۔

متعلقہ عنوان :