کیلیفورنیا میں ٹرمپ اور ہیلری کے پتلوں کی ہوا میں پرواز

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:18

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے پتلے اڑائے گئے۔ریموٹ کنٹرول کی مدد سے انتخابی مہم کیلئے اڑائے جانے والے پتلے عوامی توجہ کا مرکز بنے رہیریموٹ سے چلنے والے یہ پتلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق امریکا کے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کی ہلیری کلنٹن اب اڑتے نظر آئیں گے۔

کیلیفورنیا کے رہائشی شہری نے دونوں کے ریموٹ سے چلنے والے پتلے تیار کیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین کا لباس پہنے جبکہ ہلیری کلنٹن ہیری پوٹر فلم کا منظر پیش کرتے جھاڑوؤں کی مدد سے اڑتی رہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ ائیرکرافٹ کو دوران پرواز پیسے بھی نیچے پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :