لندن کے میئر صا دق خان کی ڈو نلڈ ٹر مپ پر تنقید

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:18

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) لندن کے میئر صادق خان نے امریکی ریاست شکاگو کے دورے کے موقع پر صدارت کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق دی شکاگو کونسل آن گلوبل افیئرز میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا، 'ہم اْس وقت ان لوگوں، شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتے ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مغربی اقدار کو تھامنا اور مسلمان ہونا بیک وقت ممکن نہیں،جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انھیں اپنی روایات و ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے،ہم سب کے تشخص کی ایک سے زیادہ پرتیں ہیں۔

صادق خان اس موقع پر ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے نظر آئے۔ان کا کہنا تھا، 'میں ہیلری کلنٹن کا بہت بڑا فین ہوں، وہ بغیر کسی بحث و مباحثے کے صدر بننے کے لیے سب سے زیادہ تجربہ کار امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :