سمندری طوفان میرانٹی ساحلی چین میں موسلادھار بارش کا سبب بنے گا

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 ستمبر۔2016ء ) سمندری طوفان بادوباراں میرانٹی جو اعلیٰ طوفان بادوباراں سے استوائی ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے،شدید اور طوفانی بارش کے ساتھ چین کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات ملک کی رصدگاہ نے جمعہ کو بتائی نے ہے قومی مرکز موسمیات نے بلیوالرٹ جاری کرتے ہوئے پیشنگوئیکی ہے کہ مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو،شنگھائی اور تائیوان میں جمعہ کو بعد دوپہر سے ہفتہ کو بعد دوپہر تک موسلادھار بارش ہوگی۔

جانگ سو صوبہ کے مشرقی اور وسطی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہونگے جہاں رسوبیت 260ملی میٹر تک پہنچ جائے گی،میرانٹی جو کہ امسال کا دنیاکا زبردست ترین طوفان بادوباراں ہے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 51زخمی ہوچکے ہیں۔یہ طوفان ابھی بھی چین میں جاری و ساری ہے اور اس کی قوت میں کمی آتی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :