چین کے ساتھ تعلقات ویتنام کی خارجہ پالیسی کی سرفہرست ترجیحات میں شامل رہے ہیں،نائب وزیرخارجہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:51

ہینوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 ستمبر۔2016ء ) ویتنام کے نائب وزیرخارجہ لی ہوائی ٹنگ نے جمعہ کو کہا کہ چین کے ساتھ مستحکم صحت مندانہ اور پائیدار تعلقات کا فروغ ویتنام کی ہمیشہ اسٹریٹجک چوائس رہی ہے اور ویتنام کی خارجہ پالیسی کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے،ٹنگ نے ان خیالات کا اظہار مقامی آن لائن جریدہ ناہان ڈان(عوام)کیساتھ ایک انٹرویومیں ویتنامی وزیراعظم نیبوینگ ژوان پھک کے دورہ چین کے نتائج کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا،پھک نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 10سے 15ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹرنگ کے مطابق پھک اور چینی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں اور مذاکرات دوستانہ مخلصانہ اور بے تکلفانہ ماحول میں ہوئے جبکہ متعدد اہم نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :